بیلگام: 11جولائی (ایس او نیوز) یہاں کے ہوکیرےتعلقہ کے یمکن مرڈی دیہات میں ایک سرکاری اسکول کی عمارت گرنے سے اسکول میں موجود دو معصوم بچے جاں بحق ہوگئے، جن کی شناخت ۱۱ سالہ لگموّا کٹّی منے اور شیلا کولی کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق موسلادھار بارش کے نتیجے میں عمارت کی دیوار طلبہ پر ہی گرپڑی، جس کے نتیجے میں دونوں کی موت واقع ہوگئی۔ اطلاع ملتے ہی محکمہ تعلیمات کے آفسران سمیت مقامی تحصیلدار سعیدہ آفرینا موقع پر پہنچی اور حالات کا جائزہ لیا۔ جانکاری ملتے ہی مقامی پولس حکام بھی موقع پر پہنچ کر جائزہ لیا ہے اور چھان بین جاری ہے۔ اس تعلق سے مزید جانکاری موصول نہیں ہوسکی ہے۔